23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:41
نوشہرہ، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،2افراد ہلاک،5زخمی
جیو نیوز - نوشہرہ … نوشہرہ میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے علاقے عثمان آباد میں حجاب الرحمان اور مخالف گروپ میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔آج صبح مخالف گروپ نے حجاب الرحمان اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس سے جاب الرحمان کے دو بیٹے ہلاک جبکہ حجاب الرحمان سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔۔زخمیوں کو ڈایچ کیو اسپتال نوشہرہ لے جایاگیا جہاں سے تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔