23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:22
زکوة کٹوتی: تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے
آج نیوز - اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ملک بھر کے تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے زکوة کٹوتی کے لیے آج بند رہیں گے، اکاون ہزار چھیاسی روپے فیکس رقم پر زکوة نہیں ہو گی، جبکہ ڈھائی فیصد کے حساب سے جمع شدہ رقوم پر زکوة کٹوتی کی جائے گی۔ دوسری جانب کھاتہ داروں نے زکوة کٹوتی سے بچنے کے لیے بھاری رقوم نکلوالی ہیں۔