23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:22
توہین عدالت نے نئے قانون کے خلاف وکلا ء کا یوم سیاہ
جیو نیوز - لاہور… توہین عدالت کے قانون کے خلاف ملک بھر کے وکلاء آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بار ایسوسی ایشنوں اور با ر کونسلوں پر کالے جھنڈے لہرا دیے گئے اور وکلاء نے بازوٴں پر کالی پٹیاں باندھی ہیں۔احتجاجی میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل فرحان معظم کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا نیا قانون، کالا قانون ہے اور یہ عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش ہے۔ ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ بار میں بھی عدلیہ سے اظہار یکجہتی اور توہین عدالت کے نئے قانون کیخلاف وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ توہین عدالت کے قانون کے خلاف ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی وکلا آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔توہین عدالت کے قانون کے خلاف پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز زاور بار کونسلز پر کالے جھنڈے لہرا دیئے گئے۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔