23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12
پرنب مکھر جی بھارت کے تیرہویں صدر منتخب
آج نیوز - کانگریسی رہنما پرنب مکھر جی بھارت کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے، پچیس جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔ پرنب مکھر جی نے صدارتی انتخاب کے دوران حریف پی اے سانگما کو ووٹوں کے بھاری فرق سے شکست دی۔ صدر منتخب ہونے کے بعد پرنب مکھر جی نے عوام اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی صدر بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ پرنب مکھر جی بھارت کے تیرہویں صدرہیں۔ بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرشاد دو بار صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔