23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12
شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
جیو نیوز - لاہور… ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔ جسے پورا کرنے کے لئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 17 ہزار 861 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14 ہزار 317 میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال 3 ہزار 544 میگا واٹ ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔