23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:45
رحمان ملک دوبارہ سینیٹر منتخب ہو گئے
آج نیوز - رحمان ملک دوبارہ سینیٹر منتخب ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اس لئے دیا تھا کیونکہ میری ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کراچی میں رحمان ملک کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور انہیں درست قرار دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد رحمان ملک بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی اور الطاف حسین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین صرف میرے نہیں بلکہ پارٹی کے بھی ہمیشہ کام آئے۔ رحمان ملک نے فنکشنل لیگ سمیت تمام اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔