تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:19

توہین عدالت قانون کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ

آج نیوز - توہین عدالت قانون دو ہزار بارہ کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے صوبے بھر میں ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ توہین عدالت قانون دو ہزار بارہ کے خلاف پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی جبکہ ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جسکی وجہ سے سائلین کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا نے توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے بار ایسوسی ایشن میں سیاہ جھنڈے بھی لہرائے۔ ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، بورے والا، وہاڑی اور ملتان سمیت دوسرے شہروں میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.