تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:4

راولپنڈی: موٹر سائیکل پر ون ویلنگ، 3 نوجوان جان سے گئے

آج نیوز - راولپنڈی میں ون ویلنگ نے تین نوجوانوں کی جان لے لی۔ اس خطرناک کھیل میں کمی کیوں نہیں آر رہی اور اس حوالے سے حکومت کیا کر رہی ہے۔ ون ویلنگ کرنا موت کے ساتھ کھیل کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایک پہئے پر چلتی موٹرسائیکل معمولی جھٹکے سے گرسکتی ہے اور اگر ون ویلنگ گروپ کی شکل میں کی جا رہی ہو تو کئی افراد کی جان داؤ پر لگی ہوتی ہے۔ حکومت اس سلسلے میں کیا کر رہی ہے۔ صرف اعلانات اور پریس ریلیز کی حد تک ون ویلنگ پر پابندی؟؟؟ بس کیا یہی کافی ہے؟؟؟ ون ویلنگ سے اب تک سیکڑوں نوجوان ہنستے کھیلتے موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں صبح کے اوقات میں یہ واقعات عام ہوتے ہیں۔ حکومت اس حوالے سے پولیس پیٹرول کا اہتمام کرکے کئی زندگیاں بچا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.