تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:47

لاہور: مزید 6 کرکٹرزکوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کی سفارش

آج نیوز - پی سی بی کی کمیٹی نے مزید چھ کرکٹرزکوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کی سفارش کردی۔ حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی نے کامران اکمل، محمد سمیع، ذوالقرنین حیدر، یاسرشاہ، محمد طلحہ اور راحت علی کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات سلیکشن کمیٹی کوبھجوادی گئی ہیں۔ اگر سلیکشن کمیٹی نے ان کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا توچیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی وطن واپسی پرنام منظوری کیلئے انہیں بھجوادئیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.