تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:21

سنیما میں فائرنگ سے ہالی ووڈ کے بزنس کو شدید دھچکہ

آج نیوز - کولوراڈو کے سنیما میں فائرنگ سے ہلاک تو انسان ہوئے ہی لیکن واقعہ ہالی ووڈ کے بزنس کو بھی مار گیا اور سب سے بڑا دھچکہ لگا بیٹ مین سیریز کی فلم دی ڈارک نائٹ رائزز کو۔ فلمی پنڈتوں کو خیال تھا کہ فلم کچھ نہیں تو بھی ایک سو ایک سو تہتر ملین ڈالر تو کما ہی لے گی لیکن سینما گھر میں فائرنگ کیا ہوئی فلم بینوں نے جیسے سینما جانے سے توبہ کرلی۔ فلم کھینچ تان کر صرف ایک سو باسٹھ ملین کا بزنس ہی کرسکی۔ اتنے کم بزنس سے کہیں فلم کا میج خراب نہ ہوجائے اسٹوڈیو مالکان نے آمدنی کے اعداد و شمار جاری نہ کرنے میں ہی عافیت جانی۔ ہالی ووڈ میں دوسرے نمبر پر رہی آئیس ایج۔ کانٹی نینٹل ڈرفٹ جس نے کیا اکیس ملین ڈالر کا بزنس، فلم کے اکیاون فیصد ٹکٹ سیل ہوئے۔ دی امیزنگ اسپائیڈر مین کا جادو بھی ابھی کم نہیں ہوا۔ تین جولائی کو تقریباً ریکارڈ اوپننگ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم نے ویک اینڈ پر ساڑھے دس ملین ڈالر کمائے اور اب تک دو سو سترہ ملین کا بزنس کرچکی ہے۔ مسکراہٹیں بکھیرتے شرارتی ٹیڈی بیئر کی چلبلی حرکتیں بھی سینما کے پردے پر لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔ فلم ٹیڈ نے اس ہفتے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر بٹورے۔ قہقہوں بھرا طوفان اب بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.