تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:20

جعلی پاسپورٹ اسکینڈل: نادرا کے معطل 13 ملازمین گرفتار

آج نیوز - وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی پاسپورٹ واقعے میں معطل تیرہ ملازمین کو لاہور سے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے، ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ جعلی پاسپورٹ واقعے میں معطل ملازمین کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے اور ایک خاص گروہ اس تمام تر معاملے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس سینٹر سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنے ہیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر سے ساٹھ سے زائد افراد اس وقت انکوئری کی زد میں ہیں۔ پچھلے چھ ماہ میں پنجاب کے مختلف دفاتر میں جعل سازی کی اطلاعات ملتی رہیں ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان کی مدد سے مزید شواہد ملیں گے۔ دوسری جانب ٹریول ایجنسی کے مالک ملک بشیر کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.