24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:53
چینی قونصل خانے کے قریب دھماکا، 2 مشتبہ افراد گرفتار
آج نیوز - کراچی میں چین کے قونصل خانے کے قریب بم دھماکے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی حساس ادارے نے بن قاسم ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے چین کے قونصل خانے کے قریب بم دھماکے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اب تک کی جانے والی تحقیقات کی روشنی میں دھماکے میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل صدر کے علاقے اکبر روڈ سے خلیل نامی شخص کے نام خریدی گئی،، موٹر سائیکلوں کی خریداری کیلئے جمع کرائے گئے شناختی کارڈ پر خلیل نامی شخص کا پتہ درج ہے جو گلشن عباس عمر ماروی گوٹھ عقب قائد آباد کا رہائشی ہے۔