تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:10

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں 13 افراد جاں بحق

آج نیوز - شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے میں مکان پر دو میزائل داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں مکان تباہ ہوگیا اور اس میں موجود تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب تحصیل دتہ خیل میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔جس کے نتیجے مین گاڑی میں موجود تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.