24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:58
گیاری سیکٹر: گلیشیائی ملبے سے ایک اور جوان کا جسد خاکی برآمد
آج نیوز - گیاری سیکٹرمیں گلیشیائی ملبے سے پاک فوج کے ایک اور جوان کا جسد خاکی برآمد کرلیا گیا، نکالے گئے شہدا کی تعداد باسٹھ ہوگئی۔ گیاری سیکٹرکے گلیشیائی ملبے سے مزید ایک جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا جسے شناخت کیلئے گوما اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گیاری سیکٹرسے اب تک نکالے گئے جوانوں کی تعداد باسٹھ ہوگئی ہیں، جن میں سے سات جوانوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔گیاری سیکٹرمیں موسم گرم ہونے کے باعث گلیشیائی ملبہ تیزی سے پگھل رہاہے۔ دوسری جانب نادراکی خصوصی ٹیمیں بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے شہید جوانوں کی شناخت کررہی ہیں جبکہ سرچ آپریشن کے حوالے سے اعلیٰ عسکری قیادت کووڈیولنک کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔