تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:11

کوئٹہ: ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی

آج نیوز - کوئٹہ کے علاقے شاوک شاہ روڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جبکہ محافظ کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ بلوچستان میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرسید ابرار حسین شاہ کی گاڑی کو شاوک شاہ روڈ پر دو مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے محافظ کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار حسین شاہ کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حملہ آور کی نعش شناخت کیلئے سول اسپتال کوئٹہ میں رکھوا دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ پولیس اور ایف سی نے حملہ آورں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.