24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:50
دنیا بھر سے منتخب چند عالمی خبروں پر ایک نظر
آج نیوز - امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے۔امریکی ریاست نوواڈا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ صدر اس ممکنہ المناک غلطی پر صدر بشارالاسد کا احتساب کیا جائے گا۔ شامی حکومت نے گذشتہ روز پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہتھیار فوج کے پاس ہیں اور ان کو ملک کے اندر کبھی استعمال نہیں کیا جائیگا۔ بیرونی حملے کی صورت میں یہ ہتھیار ضرور استعمال کئے جائیں گے۔
ہانگ کانگ میں تیز آندھی کا بارہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ آندھی کے بعد بارش نے لوگوں کی پریشانی کو اور بڑھادیا، مختلف حادثات میں تیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس دہائی کا سب سے بڑا ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
خلاء میں جانے والی پہلی خاتون سیلی رائیڈ امریکی شہر سان ڈیاگو میں انتقال کرگئیں۔ سیلی رائیڈ گذشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے مرض کا شکار تھیں، ان کی عمر اکسٹھ برس تھی۔ سیلی رائیڈ سولہ جون انیس سو تراسی کو امریکی خلائی شٹل چیلنجر کے ذریعے چاند پر قدم رکھنے والی پہلی خاتون تھیں۔
یپیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے سخت گیر وزیر کو برطرف کردیا گیا، پیرو کے صدر نے کابینہ میں بڑے پیمانیپر تبدیلی کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں جانے والے سیاستدان کو وزیرخزانہ مقرر کیا ہے۔ جبکہ سابق فوجی اور مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دینے والے وزیر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا ہے۔
میکسیکو کی ریاست اوکسام گونج اٹھی صدیوں پرانی موسیقی سے۔ رنگ برنگی لباس میں رقص کرتے فنکاروں نیہزاروں افراد کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ فیسٹیول کا مقصد ہسپانوی دور کی ثقافت کو یاد کرنا تھا۔