تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:6

مٹھی: بیماری کے باعث مرنیوالے موروں کی تعداد 55 ہوگئی

آج نیوز - مٹھی کے قریب گاؤں میں مزید تین مور بیماری کے باعث مرگئے۔ اب تک ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے جبکہ تھرپارکر میں محکمہ وائلڈ لائف کی ویکسی نیشن جاری ہے۔ موروں کی تازہ ہلاکتیں مٹھی کے قریب گاوٴں بھپوار میں ہوئیں جس کے بعد ویکسی نیشن ٹیم کو ہنگامی طور پر وہاں روانہ کردیا گیا۔ گذشتہ روز موروں کی ویکسی نیشن کے لیے محکمہ وائلڈ کی پانچ رکنی دو ٹیمیں تھرپارکر پہنچی تھیں۔ ٹیموں کی جانب سے آج بھی موروں کی ویکسی نیشن جاری ہے۔ سندھ کے کنزرویٹر سعید بلوچ کے مطابق تھرپارکر میں موروں کی تعداد ستر ہزار ہے۔ مور رانی کھیت نامی بیماری اور وٹامن اے کی کمی کے وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.