تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:39

پندرہ روز کے دوران صرف چالیس ہزار ٹن گندم کی برآمد

آج نیوز - پاکستان نے پندرہ روز کے دوران صرف چالیس ہزار ٹن گندم برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق یہ گندم انڈونیشیا، ملائیشیا اور مشرقی افریقہ کے ممالک کو برآمد کی گئی ہے۔ پاکستان میں گندم کی فصل مئی کے اواخر میں تیار ہوگئی تھی، تاہم برآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔ تاجروں کے مطابق گندم دو سو بانوے ڈالر سے تین سو بارہ ڈالر فی ٹن میں برآمد کی گئی۔ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت دو سو پچانوے ڈالر فی ٹن تھی، لیکن طلب میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ادھر یورپی تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلور ملز کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث گندم کی برامد تاخیر اور سست روی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں رواں سیزن صرف ایک لاکھ پندرہ ہزار ٹن گندم برآمد کی جاسکی، گذشتہ سال مئی اور جون کے درمیان ایک لاکھ اسی ہزار ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.