24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:23
کراچی: مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، 6 افراد زیرحراست
آج نیوز - کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن سیل ایسٹ نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چھ افراد کو حراست میں لے لیا اور قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن سیل ایسٹ نے رات گئے الفلاح اور شاہ فیصل کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے کر ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق کاروائی گرفتار ٹارگٹ کلر منورعرف بلو کی نشاندہی پر کی گئی، حراست میں لئے گئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب صبح سویرے قائد آباد کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق پولیس پارٹی ملزمان کی گرفتاری کے لئے علی گوٹھ پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس کی جوابی کاروائی میں تین مسلح ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان پولیس کو قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔