24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:55
پاکستان نے جاپان سے تجارتی مراعاتی پیکیج مانگ لیا
آج نیوز - پاکستان نے یورپی یونین کی طرز پر جاپان سے بھی تجارتی مراعاتی پیکیج مانگ لیا، حتمی فیصلہ عالمی تجارتی تنظیم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ہونے والے پاک جاپان سیکریٹری تجارت مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے جاپان سے رعایتی پیکیج کی درخواست کی گئی۔ پاک جاپان تجارت میں پاکستان کا حصہ محض دس فیصد ہے۔ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے، لیکن جاپان میں پاکستان کی تیار ملبوسات کو بھارت، بنگلہ د یش، ویت نام اور کمبوڈیا کی مصنوعات کو حاصل رعایتوں کے آگے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ پاکستان نے جاپان سے ڈبلیو ٹی او کی منظوری کے بعد تین سال کے لئے برمدآت میں تجارتی مراعات طلب کی ہیں، یا دوسری صورت میں جاپان سے ترجیحی تجارت کے معاہدے کے لئے فوری مذاکرات شروع کرنے پر اصرار کیا ہے۔