تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:11

پرانی گاڑیوں کی درآمد، حکومت کو 14 ارب روپے نقصان

آج نیوز - گزشتہ سال بڑے پیمانے پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے حکومت کو چودہ ارب روپے نقصان ہوا۔ آٹو سیکٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران ملک میں انسٹھ ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں، جس سے حکومت کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں چودہ ارب روپے نقصان کا سامنا رہا۔ جبکہ گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی وینڈنگ انڈسٹری کو سیلز کی مد میں بیس ارب روپے خسارہ ہوا۔ وینڈرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار میں فی گاڑی تین سے چار لاکھ روپے مالیت کے پرزہ جات کی خریداری کی جاتی ہے، جو استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں سے شدید متاثر ہوئی۔ اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے والی مقامی آٹو انڈسٹری کو بند کرکے ملک کو استعمال شدہ گاڑیوں کا کباڑ خانہ بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ جون میں آٹھ ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں، جولائی میں اس کا حجم نو ہزار تک پہنچ جائے گا۔ جو کہ مجموعی گاڑیوں کی طلب کا تیس فیصد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.