24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:50
خیبر ایجنسی :نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ ،ایک شخص ہلاک
آج نیوز - خیبرایجنسی کے علاقے ٹیڈی بازارمیں نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینرز پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں تین نیٹو کنٹینرز پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال پہنچادیا گیا۔ عسکریت پسند جماعت عبداللہ عزام بریگیڈ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔