24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:17
ملتان الیکشن جیتنے کیلئے وفاق نے وسائل استعمال کیے ،کھوسہ
آج نیوز - مسلم لیگ کے سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ ملتان کے انتخابات جیتنے کے لئے وفاقی حکومت نے اربوں روپے کے وسائل استعمال کئے۔سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔ ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ ملتان کے این اے ایک سو اکیاون میں وفاقی حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کئے اور من پسند افراد میں نوکریاں بانٹیں۔