24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:33
کراچی :حکومت سندھ سے امن و امان کی بہتری کا مطالبہ
آج نیوز - ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے حکومت سندھ سے کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے کارکن کو شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ایم کیوایم کے کارکن عبدالوحید کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ گلزار حبیب مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے ممبرقومی اسمبلی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ بھتہ مافیہ، لینڈ مافیہ کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے تو شہر سے ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔عبدالوحید کو ہزاروں آہوں اور سسکیوں میں شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔