24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:27
لندن اولمپکس :بلیک کیبس کے ڈرائیورز کا احتجاج
آج نیوز - لندن کی مشہوربلیک کیبس کے ڈرائیورزنے اولمپک وی آئی پی لینزپرٹیکسیاں نہ چلانے دینے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ ٹیکسی ڈرائیورزنے لندن کے ٹاوربرج پراحتجاج ریکارڈ کرایا اوربرج پر سے ہارن بجاتے ہو ئے آہستہ آہستہ ٹیکسیاں گزاریں۔ ٹیکسی ڈرائیورزکے احتجاج کے باعث لندن برج اوراس کیاطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ بلیک کیبس ایک صدی سے لندن کی پہچان ہیں۔ ڈرائیورزکا کہنا ہے کہ اولمپکس کیلئے روڈزکی بندش اورمتبادل راستوں کے باعث ان کا روزانہ کا کام ویسے ہی متاثرہورہا ہے اوراب اولمپک وی آئی پی لینزپرٹیکسیاں چلانے پرپابندی لگا کرحکومت ان کا روزگارچھیننا چاہتی ہے۔