25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:46
پی پی کی حکومت میں کسی قیدی کو پھانسی نہیں دی جا سکتی، ایاز سومرو
آج نیوز - وزیر قانون وجیل خانہ جات سندھ ایاز سومرو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسی بھی قیدی کو پھانسی کی سزا نہیں ہو سکتی۔ سینٹرل جیل حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایاز سومرو نے کہا کہ صدر زرداری نے تمام صوبائی حکومتوں سے پھانسی کی سزا کے حوالے سے تجاویز مانگی ہیں۔ جس پر سندھ حکومت نے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر نے کی تجویز دی ہے۔ ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے اپیل کر تے ہیں کہ ان قیدیوں کے مقدمات بھی چلائیں جوطویل عرصے سے سماعت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں جیل واقعہ کے بعدسندھ کی تمام جیلوں کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔