تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:26

لندن اولمپکس: وارم اپ میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست

آج نیوز - لندن اولمپکس کے آغازسے قبل یورپی ٹیموں کے خلاف پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ بیلجئیم نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی۔ لندن میں پاکستان اوربیلجئیم کے درمیان کھیلا گیا میچ بیس بیس منٹ کے تین ہاف پر مشتمل تھا۔ پہلا ہاف بغیرکسی گول کے ختم ہوا۔ دوسرے اورتیسرے ہاف میں بیلجئیم نے ایک ایک گول اسکورکیا۔ پاکستان نے کوئی گول اسکورنہیں کیا لیکن موقعے ضرور ضائع کئے۔ گرین شرٹس کوچارپنالٹی کارنر بھی ملے لیکن کسی کوبھی کارآمد نہ بنایا جاسکا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ جمعرات کوہالینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم لندن اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں اپنا پہلا میچ تیس جولائی کواسپین کیخلاف کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.