تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:31

ایم کیو ایم، اے این پی کا کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کا مطالبہ

آج نیوز - حکمراں اتحاد میں شامل ایم کیو ایم اور اے این پی نے کراچی میں بدامنی کی وجہ حکومتی رٹ نہ ہونے کو قرار دیا ہے، دونوں اتحادیوں نے حکومت سندھ سے کراچی میں موجود مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قومی سلامتی کی صورتحال نازک ہے، ملکی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر راستہ نکالنا ہوگا۔ کراچی میں دونوں جماعتوں کا مشترکہ دشمن سرگرم عمل ہے جسے ملکر ہی کر بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، اے این پی کا کراچی میں کسی جرائم پیشہ عناصر سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وفد سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، پاک افغان سرحد کی صورتحال اور پنجاب میں ابھرنے والی دہشت گردی کی لہر کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.