تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 15:1

سیلاب پر حکومت پنجاب کی رپورٹ نہ آنا باعث حیرت ہے ، کھوسہ

اے آر وائی - پشاور : گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر قاتلانہ حملے سے متعلق اپنے ہی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر نہیں لارہی، جو حیرت کا باعث ہے۔



پشاور میں گورنر خیبر پختونخواہ بیرسٹر مسعود کوثر کیساتھ گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صاف شفاف انتخابات کرانے پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا مبارک باد دی ۔



انہوں نے صدر آصف زرداری اور میاں نواز شریف کے مابین تندو تیز بیانات کو وقتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب حالات معمول پر آجائیں گے۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ حالیہ فاٹا اور پاٹا ریگولیشن کا مقصد ایف سی آر کی خامیاں دور کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.