28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:49
آزاد کشمیر ہائی کورٹ: ایم کیو ایم نے درخواست دائر کردی
اے آر وائی - مظفرآباد: آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا ہے ۔
درخواست ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی طاہر کھوکھر جی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں جن حلقوں میں دھاندلی اور تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں وہاں دوبارہ انتخابات کروائیں جائیں ۔
درخواست میں کراچی میں مہاجرین کی نشستوں پر موخر ہونے والے انتخابات فوری کروانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ آزاد جموں کشمیر ہائی کور ٹ درخواست کی سماعت تیس جون کو کرے گی ۔