تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:56

حکومت کا کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کا فیصلہ

اے آر وائی - اسلام آباد : حکومت نے کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ وسطی کرم کے علاقوں زی موشت، علی شیر زئی اور ماصو زئی میں شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے ٹھکانوں اور کنٹرول کو ختم کرنے لئے حکومت نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔



ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہیں اور علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی بھی شروع ہو گئی ہے ۔ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے صدا کے قریب کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پینتیس خاندان پہنچ چکے ہیں ۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.