تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:39

عوام کی بہبود صوبوں کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم گیلانی

اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے یکم جولائی کوصوبائی خود مختاری کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کی منتقلی اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت عوام کی بہبود صوبوں کی ذمہ داری ہے۔



وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کابینہ عملدرآمد کمیشن، سیاسی قیادت اور عوام کو اٹھارہویں اور انیسویں آئینی ترمیم کے نفاذ پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین کی بحالی صدر مملکت کا وعدہ تھا جو انہوں نے پورا کیا۔



آئین کی بحالی اور اختیارات کی منتقلی کا عمل حکومت کی تشکیل سے بڑا کارنامہ ہے۔اختیارات کی منتقلی سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوا اور انہیں خود مختاری حاصل ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.