29 جون 2011
وقت اشاعت: 12:58
بھٹوریفرنس :جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائیگا
اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ میں بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ اہم کیس ہے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔
آج سماعت میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے کیس میں تعصب سے کام لیا گیا،ڈیتھ وا ر نٹ جا ر ی کئے جانے کے ایک ہفتے بعد سز ا پر عمل درآمد ہوتا ہے لیکن بھٹو کے کیس میں بارہ گھنٹے بعد ہی پھانسی دے دی گئی ۔جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ان نکات کو نہ دہرائیں جن پر بابر اعوان دلائل دے چکے ہیں ۔
چیف جسٹس نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت بینچ کی فراہمی پر منحصر ہے ۔ سماعت جولائی کے آخری ہفتہ تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالتی معاون ایس ایم ظفر نے اپنے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیے۔
ایس ایم ظفر نے دلیل دی کہ بھٹو قتل کیس ریفرنس جیسے معاملات آئین کے آرٹیکل ایک سو چھیاسی کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ جس مقدمے میں حتمی فیصلہ ہو جائے اس میں نظر ثانی نہیں ہو سکتی۔ بھٹو جیسے کیسز میں نظر ثانی کے لئے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنا پڑے گی۔