تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 15:51

کے پی ٹی آفیسرز کو دی گئی آراضی پرقائمہ کمیٹی کے تحفظات

اے آر وائی - اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پورٹ اینڈ شپنگ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے آفیسرز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو لیز پر دی جانے والی ایک سو تیس ایکڑ اراضی کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس پیسے فی مربع میٹر سالانہ لیز سمجھ سے بالا تر ہے .



چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے اس حوالے سے کے پی ٹی سے مزید تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔ کمیٹی کے ممبران کا یہ کہنا تھا کہ اس معاملے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو بہت زیادہ نوازا گیا ہے اور اس کے پیچھے کیا راز ہے کے پی ٹی اس سے آگاہ کرے ۔ رانا محمود الحسن نے کہا کہ کھربوں روپے مالیت کی اس زمین میں اگر لیز کے نام پر کرپشن ہوئی ہے تو اس گناہ میں شریک نہیں ہوں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.