30 جون 2011
وقت اشاعت: 6:21
متحدہ پی پی میں معاملات حل ہوجائیں گے،شجاعت حسین
اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہےکہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کےدرمیان مسائل رابطوں کے فقدان کےباعث پیدا ہوئے۔ وزیراعظم نے مفاہمت کی کوششیں جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔
اےآروائی نیوزکے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نےکہاکہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں ایک نشست کا معاملہ نہیں اور بھی مسائل تھے۔ مسلم لیگ ق کےسربراہ نے امید ظاہرکی کہ حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان معاملات حل ہوجائیں گے۔