30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
یورپی پالیمنٹ کے رکن سجادکریم کی چوہدری شجاعت سے ملاقات
اے آر وائی - پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم نے مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی صورتحال اور یورپ۔ پاکستان کے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سجاد کریم نے یورپ اور پاکستان میں تعلقات بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں اور چوہدری شجاعت نے سجاد کریم کو پاکستان کے حالات سے آگاہ کیا۔ سجاد کریم نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے ایک رکن کی طرف سے دہری شہریت کے حوالے سے پیش کئے گئے نجی بل کے متعلق بھی چوہدری شجاعت حسین سے بات چیت کی۔
اس بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو پاکستان میں ووٹ کا حق نہ دیاجائے۔سجاد کریم نے کہا کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کو فائدہ ہی دیا اور وہ چاہے جس ملک میں بھی رہیں۔