تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:6

آزاد کشمیرانتخابات میں دھاندلی، ن لیگ کی درخواست پراعتراضات

اے آر وائی - مظفر آباد : مسلم لیگ ن کی جانب سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی اور ہدایت کی کہ ترامیم کے بعد درخواست دوبارہ دائر کی جائے ۔



مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں اور التوا کیخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کے وکیل راجہ صداقت نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں دھاندلیاں ہوئی ہیں اس لیئے چار حلقوں کے نتایج کو روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کے دوران چیف الیکشن کمشنر لاچار اور بے بس نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.