1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:54
ڈاکٹر عشرت العباد خان کے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،نثارکھوڑو
اے آر وائی - کراچی : قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر العباد خان کے استعفے یا چھٹی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا.
ایک میڈیا گروپ کیجانب سے چلائی جانیوالی خبر بے بنیاد ہے۔ اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے استعفے یا چھٹی کا معاملہ ایوان صدر کا ہے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی عدم موجودگی میں آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہوں نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔