2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:7
ایم کیو ایم سندھ:اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے درخواست دوبارہ جمع
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست اپنے تمام ارکان اسمبلی کے دستخطوں کیساتھ دوبارہ جمع کرادی ہے۔
ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمدکے چیمبرمیں آج ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست پر اٹھائے گئے اعتراض پرمشاورت کی گئی۔ بعد میں ایم کیوایم کے اکاون ارکان کے دستخطوں پر مشتمل نئی درخواست سندھ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔
موقع پرمیڈیاسے بات چیت میں سرداراحمد کاکہنا تھاکہ ویسے توتمام اراکین کے دستخطوں کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم خانہ پری کیلئے دیگر ارکان نے بھی دستخط کردیئے ہیں۔ رضا ہارون نے کہا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کیلئے اپوزیشن کی نشستیں آج ہی مختص کردی جائیں۔