3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:19
میری ٹائم مشن: پاک بحریہ کا جنگی جہاز عالم گیر کویت پہنچ گی
اے آر وائی - کویت سٹی : انسداد دہشت گردی کے میری ٹائم مشن پر مصروف پاک بحریہ کا جنگی جہاز عالم گیر کویت پہنچ گیا۔ عرب اخبار کے مطابق پاکستان بحریہ کے جدید ہتھیاروں سے لیس بحری جہاز عالم گیر کے کویت کی بندر گاہ پہنچنے پر جہاز کے کمانڈنگ افسر کیپٹن نوید اشرف نےمیڈیا کو بریفنگ دی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا جہاز خیلج اومان اور شمالی بحیرہ عرب میں انسداد دہشت گردی کے میری ٹائم مشن پر ہیں اور اس مشن کے دوران اکثر دوست ممالک کا دورہ کیا جاتا ہے۔