تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:54

انتخابات کا التوا، سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست

اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی آزاد کشمیر کے انتخابات کے التوا کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک نے سماعت کے موقع پر عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ انتخابات کے موقع پر حکومت مکمل سیکیورٹی فراہم کریگی۔



سندھ ہائی کورٹ نے اس موقع پر یہ حکم بھی جاری کیا کہ اگر امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کی باعث پولنگ میں مزید التوا کا فیصلہ ہوتا ہے تو اس سے قبل تمام اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی پیروی ڈاکٹر فروغ نسیم نے کی جبکہ سماعت جسٹس اطہر سعید اور محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.