5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:27
دہشت گرد افغانستان سے پاکستان داخل ہورہے ہیں،غیر ملکی میڈیا
اے آر وائی - باجوڑ : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے پاکستان گھس کرحملے کررہے ہیں ،ان حملوں میں صرف گزشتہ ماہ کے دوران چھپن سیکورٹی اہلکار شہید اور اکیاسی زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز کے باجوڑ ایجنسی پر کیے گئے حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں ہینڈگرنیڈ،اے کے فورٹی سیون رائفل سمیت دیگر اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں داخل نہیں ہوئےبلکہ انہوں نےپاکستانی حدود میں راکٹ داغے ہیں اور پاک افغان بارڈر کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں ایک معمہ ہیں ۔