5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:58
این آئی سی ایل کیس کی سماعت دوپہر2بجے تک ملتوی
اے آر وائی - لاہور: این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث مونس الہیٰ کو آج بینکنگ کورٹ میں پیش کیاگیا۔ کیس کی سماعت کی آج دوپہر2بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔
دوران سماعت جج نےکہا کہ آج کیس کی سماعت مکمل کی جائے گی۔۔۔ آج کورٹ میں مونس الہٰی نے بریت کی درخواست بھی پیش کی ہے۔ وکیل صفائی نے دوران سماعت کہا کہ مونس الہٰی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں اس لیے انہیں بری کیا جائے۔