تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:2

ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہے ، وزیر اعظم گیلانی کا انکشاف

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہے الگ نہیں ہوئی ، ایم کیو ایم سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ اگر چوہدری شجاعت کوئی کردار ادا کریں تو خیر مقدم کریں گے ۔



اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے حکومت اور جمہوریت دونوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایم کیو ایم سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ ظفر قریشی کی معطلی کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایف آئی اے میں تبادلہ معمول کی کارروائی ہے ۔ ظفر قریشی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت اور سپریم کورٹ آمنے سامنے ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.