تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:31

گرینڈ الائنس کی تیاری:نوازشریف سے قریشی کی ملاقات

اے آر وائی - لاہور: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں گرینڈ الائنس کےحوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ میاں نوازشریف نے گرینڈ الائنس کےحوالےسے پارٹی اجلاس طلب کیا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعطم بلخ شیرمزاری سے ملاقات جاری ہے۔



شاہ محمودقریشی کی نوازشریف سےملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ میاں نواز شریف نےگرینڈ الائنس کی تشکیل کے سلسلے میں شاہ محمودقریشی کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد پاکستان کو پچانا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو الائنس میں شرکت کی دعوت دی۔



سابق وزیر خارجہ شاپ محمود قریشی نے نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کیلیے وہ پیپلز پارٹی کی نما ئندگی کرتے ہوئے تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز نواز شریف نے سترھویں ترمیم کے خلاف میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.