6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:47
سپریم کورٹ: حکومت سے ظفر قریشی کی معطلی کی تفصیلات طلب
اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران آج سپریم کورٹ نے حکومت سے ظفر قریشی سمیت دیگر تفتیشی افسران کی معطلی اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کرلی۔
عدالت نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو کل عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ایک بنچ کررہا ہے۔ عدالت نے گذشتہ سماعت میں این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹس معطل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ تفتیشی افسر کے طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔