تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:44

راولپنڈی اور پنجاب کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش

اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی اور پنجاب کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔کراچی میں نوجولائی سےمون سون بارشیں شروع ہونےکاامکان ہے ۔ ملک کے بالائی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین دن کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں گجرانوالہ ریجن بارش کی لپیٹ میں ہے جبکہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران مون مون کی بارش کا دائرہ ملک کے بالائی علاقوں سے آگے پھیل جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کی جنوبی علاقوں میں آج شام مون سون کی پہلی بارش ہونے کا قومی امکان ہے تاہم کراچی میں بارش نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.