7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:51
الیکشن کمیشن :سیاسی جماعتوں سےاکاؤنٹس کی تفصیلات طلب
اے آر وائی - اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں 29اگست تک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرادیں۔سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی تفصیلات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمپنی سے آڈٹ شدہ ہونی چاہئے۔اکاونٹس تفصٰلات میں سالانہ آمدن، ذرائع آمدن، اثاثہ جات اور قرضوں کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔