تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:27

تحریک حقوق میانوالی: ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

اے آر وائی - میانوالی : تحریک حقوق میانوالی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف آج بھی ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ۔ مظاہرین نے ریلی نکالی اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔



میانوالی میں نکالی گئی ریلی کے شرکا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی مگر اس کے باوجود میانوالی پولیس نے گذشتہ رات سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



کمر مشانی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مکڑوال چوک سے شروع ہوکر محلہ تانی خیل پر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.