7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:56
دہشتگردی کی جنگ سے متعلق قومی پالیسی کی ضرورت ہے،وزیراعظم
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کی جنگ سے متعلق قومی پالسیی اور جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیئے پاکستان ہمسائیہ ملکوں اور اتحادیوں کیساتھ مشترکہ اقدامات کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی اور فوجی میدان میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ممالک ایک دوسرے کی کود مختاری اور وقار کا احترام کریں۔